ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 57 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 57 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 57 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 57 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,057 روپے کے اضافہ سے 218,536 روپے سے بڑھ کر 220,593 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 200,324 روپے سے بڑھ کر 202,210 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2،432 ڈالر سے بڑھ کر 2,458 ڈالر ہو گئی۔

 

مزید خبریں