اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں سیمنز میگنیٹوم فلو ایم آر آئی 1.5 ٹیسلا کا افتتاح کیا یہ نظام پاکستان کی اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس مرض کی تشخیص پر مرکوز صحت کی دیکھ بھال کے سفر کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ، اس موقع پر وزیر مملکت نے جدت، ڈیجیٹلائزیشن اور مریضوں کی دیکھ بھال کے بہتر …
ملک بھر میں صحت کے بہتر نظام کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا یا جارہا ہے،وزیر مملکت برائے قومی صحت
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں سیمنز میگنیٹوم فلو ایم آر آئی 1.5 ٹیسلا کا افتتاح کیا یہ نظام پاکستان کی اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس مرض کی تشخیص پر مرکوز صحت کی دیکھ بھال کے سفر کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ، اس موقع پر وزیر مملکت نے جدت، ڈیجیٹلائزیشن اور مریضوں کی دیکھ بھال کے بہتر نظام کے ذریعہ صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے اقدامات کوسراہا ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کے بہتر نظام کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا یا جارہا ہے۔
سیمنز میگنیٹوم فلو ایم آر آئی 1.5 ٹیسلا، جو مصنوعی ذہانت سے لیس پریسیژن امیجنگ اور اعلیٰ کارکردگی کی خصوصیات سے مزین ہے، بیماریوں کی تشخیص میں قابل ذکر پیش رفت ہے۔ وزیر مملکت نے مریضوں کے بہتر علاج معالجہ اور دیکھ بھال پر کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا کردار پالیسی ساز اور معاون کا ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر اعلیٰ معیار کی تشخیص اور دیکھ بھال تک رسائی کو وسیع کرنے میں ایک اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔









