ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے،مہم کے ابتدائی 2روز کے دوران ملک بھر میں 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 43 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔سندھ میں …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے،مہم کے ابتدائی 2روز کے دوران ملک بھر میں 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 43 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔سندھ میں 50 لاکھ 19 ہزاربچوں ،خیبر پختونخوا میں 37 لاکھ 74 ہزار بچوں جبکہ بلوچستان میں 14 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

اسلام آباد میں 2 لاکھ 3 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، گلگت بلتستان میں ایک لاکھ 87 ہزار بچوں ، آزاد کشمیر میں 4 لاکھ 81 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رواں ہفتے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کے لئے مربوط اقدامات جاری ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر دیتی ہے۔انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین اور کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔