ملک بھر میں قوم نے بدھ کو عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ سنت ابراھیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے منائی،اسلام آباد میں نماز عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں قوم نے بدھ کو عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ سنت ابراھیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے منائی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قوم عیدالاضحی حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں آج عقیدت و احترام، ملکی جوش و جذبہ کے ساتھ منا رہی ہے۔ مساجد میں دن کا آغاز امت مسلمہ کی …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں قوم نے بدھ کو عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ سنت ابراھیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے منائی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قوم عیدالاضحی حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں آج عقیدت و احترام، ملکی جوش و جذبہ کے ساتھ منا رہی ہے۔ مساجد میں دن کا آغاز امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ملک کے تحفظ، سلامتی، ترقی و خوشحالی کی دعاﺅں سے ہوا۔ ملک کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے ۔ علماءو مشائخ نے دن کی اہمیت و مناسبت سے قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں اسلام آباد میں موجود وفاقی وزرائ، سیاستدانوں اور ارکان پارلیمنٹ، اسلامی ممالک کے سفیروں اور ممتاز شخصیات نے نماز عید ادا کی۔ عیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد اہل ایمان حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جانوروں کی قربانی کی۔