صوابی۔11اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 2018 نہ صرف مسلم لیگ ن کی کامیابی بلکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹوپی ضلع صوابی میں ایم پی اے حاجی شیراز خان کے چچا محمد زمان خان کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد پارٹی کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ …
ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،امیرمقام

مزید خبریں
صوابی۔11اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 2018 نہ صرف مسلم لیگ ن کی کامیابی بلکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹوپی ضلع صوابی میں ایم پی اے حاجی شیراز خان کے چچا محمد زمان خان کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد پارٹی کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان صحیح سمت میں گامزن ہے ۔ وفاقی حکومت کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کے لئے تر بیلہ ڈیم کے چوتھے منصوبے سمیت بجلی کے دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جب کہ پی ٹی آئی کے قائدین کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔








