ملک بھر میں مزید 25 سویٹ ہوم قائم کئے جائیں گے، ایم ڈی پاکستان بیت المال

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹیوں کے تعلیمی وظائف میں اضافہ کررہے ہیں اس حوالے سے بین الاقوامی یونیورسٹی کے ساتھ جلد معاہدہ کرنے جارہے ہیں،ملک بھر میں 25مزید سویٹ ہوم قائم کئے جائیں گے۔''اے پی پی''سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ ملک …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹیوں کے تعلیمی وظائف میں اضافہ کررہے ہیں اس حوالے سے بین الاقوامی یونیورسٹی کے ساتھ جلد معاہدہ کرنے جارہے ہیں،ملک بھر میں 25مزید سویٹ ہوم قائم کئے جائیں گے۔”اے پی پی”سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ ملک کے محروم اور غریب افراد کو تعلیم،صحت اور روز گار سمیت تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جس سے غریب اور بے سہارا لوگوں کی معاونت کی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد 542 مستحق طالب علموں کو یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم کے حصول کے لئے تعلیمی وظائف کا اجراءممکن بنایا گیا جس پر 1کروڑ 57لاکھ 74ہزار سے زائد رقم خرچ کی گئی،اسطرح 55پسماندہ خاندانوں کی معاشی بحالی کے لئے 17لاکھ 49 ہزار جبکہ 214 معذور افراد کو وہیل چئیر،آلات سماعت،سفید چھڑی، اور مصنوعی اعضاءکی فراہمی کے ساتھ ان کی مالی معاونت بھی گئی ہے جس پر 82لاکھ 14ہزار سے زائد رقم خرچ کی گئی۔