ملک بھر میں 19واں یوم تکبیر بھر پور طریقہ سے منایا گیا

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) قوم نے19واں یوم تکبیر اس عزم کے ساتھ منایا کہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابل شکست قوت بنانے کے بعد اسے اب معاشی طور پر بھی دنیا کا بہترین ملک بنائیں گے۔ یہ دن 28مئی 1998ءکو بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے بعداس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عالمی دباﺅ ، ترغیبات اور دھمکیوں کومسترد کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) قوم نے19واں یوم تکبیر اس عزم کے ساتھ منایا کہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابل شکست قوت بنانے کے بعد اسے اب معاشی طور پر بھی دنیا کا بہترین ملک بنائیں گے۔ یہ دن 28مئی 1998ءکو بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے بعداس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عالمی دباﺅ ، ترغیبات اور دھمکیوں کومسترد کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے چاغی میں کامیاب جوہری تجربات کئے ، جن کے نتیجہ میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا گیا ، کی یاد میں منایا جاتا ہے یہ دن دنیا کی تاریخ میں وہ ناقابل فراموش دن ہے جب پاکستان عالم اسلام کا پہلا ایٹمی قوت بنا ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ان جوہری دھماکوں کے بعد پاکستان عالم اسلام کا پہلا اور دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک بن گیا۔اس وقت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے شدید بین الاقوامی دباﺅ اور پرکشش ترغیبات کے باوجود ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ان جوہری تجربات کا فیصلہ کیا تھا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply