ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان (کل) بدھ کو قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان (کل) بدھ کو قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان (کل) بدھ کو قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت6 ستمبر 1965ءکی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہداءکی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیں بھی ہوں گی۔ لاہور میں علامہ محمد اقبال ؒاور کراچی میں قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب ہوں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply