ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے تیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان کسٹمز نے جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک بھر کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر مجموعی طور پر 234.133 تولہ (2.73 کلوگرام) سونا اور 30,785 تولہ (359 کلوگرام) چاندی ضبط کی ہے۔ ضبط شدہ سونے کی مالیت دس کروڑ سڑ سٹھ لاکھ روپے جبکہ چاندی کی مالیت بیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ روپے ہے جس سے مجموعی مالیت تیس کروڑ ساٹھ لاکھ …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان کسٹمز نے جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک بھر کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر مجموعی طور پر 234.133 تولہ (2.73 کلوگرام) سونا اور 30,785 تولہ (359 کلوگرام) چاندی ضبط کی ہے۔ ضبط شدہ سونے کی مالیت دس کروڑ سڑ سٹھ لاکھ روپے جبکہ چاندی کی مالیت بیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ روپے ہے جس سے مجموعی مالیت تیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ایف بی آرکی جانب سے جمعہ کویہاں جاری بیان کے مطابق حالیہ کچھ عرصہ میں چاندی کی سمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

چاندی کی درآمدات سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت تجارت کے سخت قواعدو ضوابط کے تحت ہوتی ہیں۔ مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی جسے کبھی ”غریب آدمی کا سونا“ کہا جاتا تھا، کی قیمت میں گزشتہ دس ماہ کے دوران دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ چاندی نے قیمت میں اضافہ کی شرح کے لحاظ سے سونے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ قیمتوں میں اس تیز اضافہ نے ملک میں چاندی سمگل کرنے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ایف بی آر سمگلنگ کی روک تھام اور اس کے منفی اثرات سے قومی معیشت کے تحفظ کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

 

مزید خبریں