اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباً 326 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے جو کہ ایک ریکارڈ کامابی ہے، مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں …
ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباً 326 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے جو کہ ایک ریکارڈ کامابی ہے، مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کےلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور اب تک43 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جن میں سے بعض مقدمات کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز کے دیگر مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات کا قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لے رہا ہے اوربدعنوان عناصرکو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاےا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ دارےا ں سنبھالنے کے بعد نیب افسران سے خطاب میں اس بات کا اعلان کےا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات بذاتِ خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں سنیں گے۔ اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکاےات کنندگان کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداًََ فرداًََ َ سنتے ہیں بلکہ شکاےات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے آج جون 2019کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکاےا ت کنندہ گان کی بد عنوانی سے متعلق شکاےات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ بذاتِ خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں سنی اور بعض شکاےات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات جاری کئے۔








