اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) چیئر مین نیب چوہدری قمرزمان نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔نیب کی موجودہ انتظامیہ نے صرف ڈھائی سال کے دوران 45ارب روپے کی ریکوری کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں، نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور فعال حکمت عملی اختیار کی ہے جس کا اعتراف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ،عالمی اقتصادی فورم اور پلڈاٹ …
ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، چیئر مین نیب چوہدری قمرزمان
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) چیئر مین نیب چوہدری قمرزمان نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔نیب کی موجودہ انتظامیہ نے صرف ڈھائی سال کے دوران 45ارب روپے کی ریکوری کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں، نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور فعال حکمت عملی اختیار کی ہے جس کا اعتراف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ،عالمی اقتصادی فورم اور پلڈاٹ نے بھی کیا ہے۔ہفتہ کوانہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدعنوانی ہر برائی کی جڑ ہے اور قومی احتساب بیورو کسی بھی قیمت پر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بڑی تعداد میں لوٹے گئے پیسے واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں موجودہ مدت میں نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور فعال حکمت عملی اختیار کی ہے جس میں کرپشن کے خلاف آگاہی اس کی روک تھام اور ملک سے اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اقدامات شامل ہیں۔









