ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،بدعنوانی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو میں گذشتہ 17 سالوں سے مختلف شکایات کی بنیاد پر انکوائریوں اور تحقیقات پر اب تک کیوں قانون کے …

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،بدعنوانی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو میں گذشتہ 17 سالوں سے مختلف شکایات کی بنیاد پر انکوائریوں اور تحقیقات پر اب تک کیوں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ افسران/اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ نیب نے اندرونی احتساب کا عمل تو شروع کیا مگر نااہل اور بدعنوان افسران/اہلکاروں کے خلاف اس موثر انداز سے کارروائی نہیں ہوئی جس کی بدولت نیب کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، نیب کے وقار اور ساکھ میں اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، بدعنوان آفیسرز/اہلکاروں کی نیب میں کوئی جگہ نہیں، بدعنوانی ایک ناسور ہے، اس ناسور کے خاتمہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی کیونکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد چیئرمین سیکرٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply