ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران 25.89 فیصد، درآمدات میں 51.66 فیصداضافہ

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.89 فیصد جبکہ درآمدات میں 51.66 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 282 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.89 فیصد جبکہ درآمدات میں 51.66 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 282 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.89 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو224 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔دسمبر2021 میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر2020 میں 55 ملین ڈالرتھا۔

جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سفری خدمات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51.66 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر2021 تک کی مدت میں سفری خدمات کی درآمدات پر593 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 391 ملین ڈالرتھا۔دسمبر2021 میں سفری خدمات کی درآمدات کا حجم 123 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبر2020 میں 79 ملین ڈالرتھا۔

مزید خبریں