ملک سے غذائی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی،درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ملک سے غذائی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں غذائی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو1.539ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.365ارب ڈالرکے مقابلہ میں 35فیصدکم ہے، اکتوبرمیں غذائی اشیاء کی برآمدات کاحجم 430ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے 335ملین ڈالرکے مقابلہ میں …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ملک سے غذائی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں غذائی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو1.539ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.365ارب ڈالرکے مقابلہ میں 35فیصدکم ہے،

اکتوبرمیں غذائی اشیاء کی برآمدات کاحجم 430ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے 335ملین ڈالرکے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اکتوبرکے 748ملین ڈالرکے مقابلہ میں 43فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں غذائی اشیاء کی درآمدات پر3.076ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے2.341ارب ڈالرکے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے

اکتوبرمیں غذائی اشیاء کادرآمدی بل 823ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے 782ملین ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 677ملین ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔

مزید خبریں