اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.849ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.25فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات کاحجم 1.983ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جنوری میں چاول …
ملک سے چاول کی برآمدت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.849ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.25فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات کاحجم 1.983ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
جنوری میں چاول کی برآمدات کاحجم 265.08ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 331.27ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 443.95ملین ڈالرتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو465.14ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.83فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو182.97ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،
جنوری میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 58.48ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبر2024میں 54.70ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 72.13ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 1.384ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.500ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.40فیصدکم ہے۔









