اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) ملک میں مشترکہ گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 29 مارچ کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 221.09 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ ہفتے میں یہ قیمتوں کا حساس اشاریہ 221.45 پوائنٹس …
ملک میں افراط زر کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) ملک میں مشترکہ گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 29 مارچ کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 221.09 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ ہفتے میں یہ قیمتوں کا حساس اشاریہ 221.45 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین 17 شہری مراکز میں 53 اشیاءکی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 8 ہزار روپے آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔








