اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کاکندھا استعمال کرنے والوں کو مایوسی ہوئی، پی ٹی آئی کی حکومت احتجاج کا پرامن حل چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت احتجاج کرنے والوں سے پرامن مذاکرات کررہی ہے تاکہ ان کو پرامن طور پر اپنے گھروں کو روانہ کیا جاسکے، …
ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کاکندھا استعمال کرنے والوں کو مایوسی ہوئی چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کاکندھا استعمال کرنے والوں کو مایوسی ہوئی، پی ٹی آئی کی حکومت احتجاج کا پرامن حل چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت احتجاج کرنے والوں سے پرامن مذاکرات کررہی ہے تاکہ ان کو پرامن طور پر اپنے گھروں کو روانہ کیا جاسکے، قوم جلد اچھی خبرسنے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی نرم دل قیادت میں اپوزیشن سے مذاکرات کے دروازے کھولے ہیں لیکن انہیں ملک میں کسی قسم کے انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان کی حکومت جے یو آئی(ف) کے احتجاج کے شرکاء کو ہر طرح کی ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر مارچ کے شرکاء کیلئے کوئی مسئلہ پیدانہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے ان کیلئے مطلوبہ ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کاکندھا استعمال کرنے والوں کو مایوسی ہوئی کیونکہ حکومت نے احتجاج کو نہ روکنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاج کے شرکاء سے کسی قسم کا تنازعہ نہیں چاہتی بلکہ اس کے پرامن حل کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مذہب کے نام پر بعض عناصر سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں لیکن کوئی سمجھدار شہری ان کے موقف کی تائید نہیں کررہا تاہم بعض مخصوص عناصر آزادی مارچ کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قومی اداروں پرفخر ہے اور اگر اپوزیشن کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ متعلقہ اداروں سے رابطہ کرے۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پورے ملک کو لاک ڈائون کرنا مولانا کیلئے آسان نہیں کیونکہ وہ غیرجمہوری انداز میں غیرقانونی مطالبات کررہے ہیں۔








