ملک میں انٹرنیشنل کھیلیں بحال ہو چکی ہیں، کھیلوں کے حوالے سے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، خالد رحمانی

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد رحمانی نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کھیلیں بحال ہو چکی ہیں اور پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی سکیورٹی حالات کو مدد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس الاٹ کئے ہیں۔