ملک میں انٹرنیشنل ہاکی بحال کرنے کےلئے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

لاہور۔17جنوری(اے پی پی ) ورلڈ ہاکی الیون سیریز کے کوارڈینیٹر بدر رفاعی نے کہا ہے کہ دو میچوں کی سیریز کھیلنے کےلئے ورلڈ ہاکی الیون کے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور تمام کھلاڑی آج 18جنوری کی دوپہر تک پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بدر رفاعی نے بتایا کہ پال لیٹجن سمیت تین انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں …

لاہور۔17جنوری(اے پی پی ) ورلڈ ہاکی الیون سیریز کے کوارڈینیٹر بدر رفاعی نے کہا ہے کہ دو میچوں کی سیریز کھیلنے کےلئے ورلڈ ہاکی الیون کے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور تمام کھلاڑی آج 18جنوری کی دوپہر تک پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بدر رفاعی نے بتایا کہ پال لیٹجن سمیت تین انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی آج جمعرات کی دوپہر تک پاکستان پہنچ جائیں گے ،ورلڈ ہاکی الیون کی آمد سے نہ صرف ملکی ہاکی میں بہتری آئے گی بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی ٹیموں کی راہ ہموار ہوگی ۔

مزید خبریں