ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے دوران 60 فیصد اضافہ متوقع

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 60 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت 50 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ سڑکوں، بجلی کی کارخانوں اور گوادر میں گہرے پانی کی بندرگاہ کے منصوبے مکمل کئے جا رہے …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 60 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت 50 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ سڑکوں، بجلی کی کارخانوں اور گوادر میں گہرے پانی کی بندرگاہ کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور وزیر مملکت نعیم وائی زمیندار نے غیرملکی نشریاتی ادارہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 5 فیصد سے بڑھ چکی ہے جو گذشتہ دس سال کے دوران سب سے زائد ہے۔

مزید خبریں