ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 238.7 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 238.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019ءسے لے کر اکتوبر 2019ءکے عرصہ میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 238.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019ءسے لے کر اکتوبر 2019ءکے عرصہ میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 650 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 238.7 فیصد زائد ہے۔ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 191.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس عرصہ میں چین نے پاکستان میں 122 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ ناروے کی طرف سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 263.7 ملین ڈالر رہا۔ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں ناروے نے پاکستان میں 39.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس عرصہ میں برطانیہ نے پاکستان میں 86.8 جبکہ امریکہ نے 30.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی۔

مزید خبریں