ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہ ستمبر کے دوران 1.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہ ستمبر کے دوران 1.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق ماہ اگست کے مقابلہ میں ستمبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم گذشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہ ستمبر کے دوران 1.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق ماہ اگست کے مقابلہ میں ستمبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم گذشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے ستمبر تک کے عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل، فرٹیلائزر، چمڑے کی مصنوعات، الیکٹرانکس اور انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار میں بالترتیب 0.17، 15.94، 4.24، 5.51 اور 12.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ربڑ کی پیداوار میں اضافہ کی شرح 2.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق خوراک، مشروبات اور تمباکو کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پٹرولیم مصنوعات، فارما مصنوعات اور کیمیکل کی پیداوار میں بالترتیب 14.48، 11.95 اور 8.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں