ملک میں جیٹ آئل کی پیداوارمیں اضافہ کارحجان

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):ملک میں جیٹ آئل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں جیٹ آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر28.35 فیصد اوراکتوبرکے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر55.28 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 232,159000 لیٹرجیٹ آئل کی …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):ملک میں جیٹ آئل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں جیٹ آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر28.35 فیصد اوراکتوبرکے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر55.28 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 232,159000 لیٹرجیٹ آئل کی پیداوارریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.35 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں جیٹ آئل کی 180,881000 لیٹرپیداوارریکارڈ کی گئی تھی۔

اکتوبرکے مہینہ میں ملک میں 75,165000 لیٹرجیٹ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 55.28 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں جیٹ آئل کی 48,406000 لیٹرپیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر3.56 فیصدکی مجموعی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں