اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں خام تیل کی درآمدات پر2.468 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72.88 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی …
ملک میں خام تیل کی درآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ، حجم 1.427 ارب ڈالر رہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں خام تیل کی درآمدات پر2.468 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72.88 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 1.427 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر2021 میں خام تیل کی درآمدات پر387.79 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جودسمبر2020 میں 345.44 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں خام تیل کی درآمدات کا کل حجم 3.189 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کاحجم 8.571 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 100.13 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 4,282 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔








