اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکےمطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66834بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9.9فیصد زیادہ ہے،پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار60797بیرل ریکارڈ کی گئی …
ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ، گیس میں کمی ہوئی،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکےمطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66834بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9.9فیصد زیادہ ہے،پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار60797بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 16 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2785ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.7فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2864 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33ہزار859بیرل ، پی پی ایل 10ہزار705بیرل ،پی او ایل 4ہزار963بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1199بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 16 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار545ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 527ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 64ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار934 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔








