اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 4 فیصداضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں استحکام ریکارڈکیاگیا ہے۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61345 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کےمقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی …
ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 4 فیصداضافہ
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 4 فیصداضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں استحکام ریکارڈکیاگیا ہے۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61345 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کےمقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 59162 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2716 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں معمولی کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2721 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی ۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اوجی ڈی سی ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30638 بیرل ، پی پی ایل 8866 بیرل، ماڑی گیس 1074 اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3814 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈ ی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 569، پی پی ایل 550، ماڑی گیس 755 اور پی او ایل کی گیس اوسط یومیہ پیداوار 43 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ۔









