ملک میں خوراک اورمشروب سازی کے شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 56.33 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):ملک میں خوراک اورمشروب سازی کے شعبہ جات میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر2021 ملک میں خوراک کے شعبہ میں 11.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):ملک میں خوراک اورمشروب سازی کے شعبہ جات میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر2021 ملک میں خوراک کے شعبہ میں 11.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56.33 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں خوراک کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 7.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبر2021 میں ملک میں خوراک کے شعبہ میں 3.7 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں مشروب سازی کے شعبہ میں 11.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 124 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں مشروب سازی کے شعبہ میں 5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔نومبر2021 میں ملک میں مشروب سازی کے شعبہ میں 2.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

 

مزید خبریں