اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر106.66 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر107.03 فیصدکا اضافہ ہواہے۔ جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں ملک میں 54,992 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جو …
ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر106.66 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر107.03 فیصدکا اضافہ ہواہے۔
جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں ملک میں 54,992 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 106.66 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 26,610 یونٹس سائیکلوں کی پیداواریکارڈکی گئی تھی۔
نومبرکے مہینہ میں ملک میں 11,490 یونٹس سائیکلوں کی پیداوار ہوئی جو نومبر2020 کے مقابلہ میں 107.03 فیصدزیادہ ہے، نومبر2020 میں ملک میں 5,550 یونٹس سائکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر3.26 فیصد اورنومبرمیں ماہانہ بنیادوں پر0.30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔








