اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملک میں سیاحت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں 7.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی …
ملک میں سیاحت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں پہلی ششماہی کے دوران اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملک میں سیاحت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں 7.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.42 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سیاحت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 5.9 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔
دسمبر 2021 میں ملک میں سیاحت کے شعبہ میں 2.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1.056 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 879.7 ملین ڈالرتھا۔








