اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 25 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1227 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.41 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط …
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 25 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1227 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.41 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1232 روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں یکساں ہے۔
پیوستہ ہفتے میں بھی سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1190، راولپنڈی 1192، گوجرانوالہ 1260 ،سیالکوٹ 1257، لاہور 1280،فیصل آباد 1250، سرگودھا 1223، ملتان 1234، بہاولپور 1250، پشاور 1200، بنوں 1160، کراچی 1172، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔








