ملک میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ کیلئے نسٹ کا کردار قابل تحسین ہے،پاکستان اور برطانوی تعلیمی اداروں کے مابین تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے، سید ابن عباس

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ ملک میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ کیلئے نسٹ کا کردار قابل تحسین ہے،پاکستان اور برطانوی تعلیمی اداروں کے مابین تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ’نسٹ۔پارٹنرز فار پروگریسیو پاکستان‘کی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ریکٹر نسٹ …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ ملک میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ کیلئے نسٹ کا کردار قابل تحسین ہے،پاکستان اور برطانوی تعلیمی اداروں کے مابین تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ’نسٹ۔پارٹنرز فار پروگریسیو پاکستان‘کی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ریکٹر نسٹ جنرل(ر)نواز زمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔جنرل منیجر نسٹ ماریہ قادری اس موقع پر ادارے کی کارکردگی،مستقبل کے منصوبوں اور مستحق اور ضرورت مند طلباکی امداد کیلئے پروگرام کے حوالے سے شرکاءکو بریفنگ دی۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ نسٹ نے دنیا کے سرفہرست پانچ سو یونیورسٹیوں میں خود کو منوا لیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ مستحق اور ضرورت مند طلبا کی امداد کیلئے نسٹ کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید خبریں