ملک میں مہنگائی کی عمومی شرح دسمبر 2025ء کے دوران 5.6 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):ملک میں مہنگائی کی عمومی شرح دسمبر 2025ء کے دوران 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ (سی پی آئی) 5.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو نومبر میں 6.1 فیصد اور دسمبر 2024ء میں 4.1 فیصد تھا،شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ دسمبر میں 5.8 فیصد رہا جو …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):ملک میں مہنگائی کی عمومی شرح دسمبر 2025ء کے دوران 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ (سی پی آئی) 5.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو نومبر میں 6.1 فیصد اور دسمبر 2024ء میں 4.1 فیصد تھا،شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ دسمبر میں 5.8 فیصد رہا جو نومبر میں 6.1 فیصد اور دسمبر 2024ء میں 4.4 فیصد تھا، دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 5.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو نومبر میں 6.3 فیصد اور دسمبر 2024ء میں 3.6 فیصد تھا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ(ایس پی آئی) 2.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو نومبر میں 4.2 فیصد اور دسمبر 2024ء میں بھی 4.2 فیصد رہاتھا۔ ہول سیل پرائس انڈیکس دسمبر میں 0.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو نومبر میں 1.1 فیصد اور دسمبر 2024ء میں 1.9 فیصد تھا،شہری علاقومیں دسمبر 2025ء میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زر کی شرح 6.9 فیصد رہی جو نومبر میں 6.6 فیصد اور دسمبر 2024ء میں 8.1 فیصد تھی۔

دیہی علاقوں میں دسمبر کے دوران بنیادی افراط کی شرح 8.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو نومبر میں 8.2 فیصد اور دسمبر 2024ء میں 10.7 فیصد تھی،دسمبر کے دوران بنیادی افراط زر کی شرح شہری علاقوں میں 5.5 فیصد اور دیہی علاقوں میں 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 45.20 فیصد،پیاز32.99 فیصد،تازہ سبزیاں 21.30 فیصد،آلو17.88 فیصد،چینی 6.96 فیصد،گڑ2.93 فیصد،چکن 2.79 فیصد،بیسن 2.65 فیصد،دال چنا2.40 فیصد،دال ماش1.17 فیصد،سرسوں کا تیل 0.81 فیصد، دال مسور0.74 فیصد،چاول 0.21 فیصد، دال مونگ 0.12 فیصد،پٹرول 0.66 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.54 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس تازہ پھلوں کی قیمت میں 6.78 فیصد ،گندم 3.48 فیصد ،ڈرائی فروٹس 3.29 فیصد،انڈے 3.27 فیصد،کوکنگ آئل 2.84 فیصد،خشک پائوڈر2.03 فیصد،آٹا2.01 فیصد،بناسپتی گھی 1.92 فیصد،مچھلی 1.89 فیصد،گندم سے بنی مصنوعات 1.53 فیصد،لوبیا0.63 فیصد،مصالحہ جات 0.57 فیصد،ٹھوس ایندھن2.76 فیصد،وولن ریڈی میڈگارمنٹس 2.44 فیصد،میرج ہالز چارجز1.96 فیصد،میکینکل خدمات 1.92 فیصد،گھریلوں ملازمین خدمات 0.97 فیصد،ٹرانسپورٹ خدمات 0.96 فیصد،تعلیم 0.84 فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا۔