اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک میں پام آئل کی درآمدات میں 7.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے پام آئل کی درآمدات پر2039.718 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.06 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں پاکستان نے …
ملک میں پام آئل کی درآمدات میں 7.06 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک میں پام آئل کی درآمدات میں 7.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے پام آئل کی درآمدات پر2039.718 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.06 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں پاکستان نے پام آئل کی درآمدات پر 1905.136 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔ مقداری لحاظ سے گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں مجموعی طور پر28 لاکھ43 ہزار350 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالی سال2016-17ءمیں پاکستان نے 26 لاکھ 6 ہزار841 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا تھا۔








