ملک میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت جاری مالی سا ل کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں کاروں کے 30662یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56 فیصد کم ہے۔ …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت جاری مالی سا ل کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں کاروں کے 30662یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 68912 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبرمیں ملک میں 4916 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو دسمبر2022 کے مقابلہ میں 64 فیصد کم ہے۔

دسمبر 2022 میں ملک میں 13780 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نموہوئی۔ نومبر میں ملک میں 4875یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو دسمبر میں بڑھ کر 4916 یونٹس ہو گئی۔