ملک میں کاریں تیار کرنے والی صنعتوں کی پیداواری استعداد 2 لاکھ 60 ہزار یونٹس، 2030 تک مارکیٹ کا حجم 8 ملین تک پہنچ جائے گا، رپورٹ

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی صنعتوں کی پیداواری استعداد 2 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہے جبکہ ملک میں سالانہ 2 لاکھ کاریں تیار کی جاتی ہیں اور کاروں کی سالانہ طلب کا تخمینہ 2 لاکھ 50 ہزار یونٹ سالانہ ہے۔ اس طرح ہر سال تقریباً50 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرکے مقامی طلب کو پورا کیا جاتا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی صنعتوں کی پیداواری استعداد 2 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہے جبکہ ملک میں سالانہ 2 لاکھ کاریں تیار کی جاتی ہیں اور کاروں کی سالانہ طلب کا تخمینہ 2 لاکھ 50 ہزار یونٹ سالانہ ہے۔ اس طرح ہر سال تقریباً50 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرکے مقامی طلب کو پورا کیا جاتا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ اور یونیورسٹی آف لیڈر کی مشترکہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق سال 2030 تک پاکستان میں کاروں کی مارکیٹ کا حجم 8 ملین تک پہنچ جائے گا جس کا سبب فی کس آمدنی میں2.2 فیصد اور قومی آبادی میں سالانہ 2.3 فیصد کے تناسب سے ہونے والا اضافہ ہے جس سے آبادی 272 ملین افراد تک بڑھ جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply