ملک میں کم آمدنی والے طبقے کےلئے ہاﺅسنگ کے شعبہ میں حکومت کے انقلابی منصوبے پر عملی اقدامات جاری

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہاﺅسنگ کے شعبہ میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے شاندار منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے نمایاں پیشرفت کی اور اس سلسلے میںاسلام آباد اورکوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“ کے تحت متعدد منصوبوں کا باقاعدہ آغا ز ہو چکاہے …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہاﺅسنگ کے شعبہ میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے شاندار منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے نمایاں پیشرفت کی اور اس سلسلے میںاسلام آباد اورکوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“ کے تحت متعدد منصوبوں کا باقاعدہ آغا ز ہو چکاہے جس سے غریب اور کم آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہاﺅسنگ سے منسلک 40 صنعتوں کو فروغ، روزگار کے مواقع اور معیشت کو تقویت ملے گی۔وزارت ہاﺅسنگ و تعمیرات کے ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ہاﺅسنگ کے شعبہ میں حکومت کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ اس سے قومی معیشت کو متعلقہ تعمیراتی صنعتوں کے فروغ سے استحکام ملے گا۔ذرائع کے مطابق 50لاکھ گھروں کی تعمیر سے کم آمدنی اور تنخواہ دار طبقے کی ہاﺅسنگ کی ضروریات پوری ہونگی ۔وزارت ہاﺅسنگ و تعمیرات اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کےلئے پراعتماد ہے جس سے بے گھرافراد کو چھت ملے گی اور روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہونگے۔ وزارت کے سینئر عہدیدار کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کےلئے رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ افتتاح کیا جو کم آمدنی والے طبقے کو سستے گھروں کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے، رجسٹریشن کے ذریعہ مطلوبہ اعدادوشمار حاصل کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کی ضروریات اور منصوبے پرعملدرآمد میں آسانی ہو۔ عہدیدار کے مطابق ایک جامع ڈیٹا بیس تیارکیا جارہا ہے جس میں تمام متعلقہ معلومات دستیاب ہونگی، گذشتہ سال اکتوبرمیں پہلے مرحلے کے آغاز کے بعد اس منصوبے کےلئے پانچ لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی درخواست دے چکے ہیں، ایک ویب پورٹل کا بھی اجراءکیاجاچکا ہے تاکہ درخواست گزار آسانی سے اندراج کراسکیں۔ ۔وفاقی وزیربرائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ ”نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرا م“ سے نہ صرف کم آمدنی والے افراد کےلئے گھر بنیں گے بلکہ اس سے لوگوں کیلئے نوکریوں کے مواقع پیدا ہونگے۔

مزید خبریں