اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 8.58 فیصد ہے۔منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسز کا مثبت تناسب کراچی میں 21.80 فیصد دیکھا گیا ، اس کے بعد میرپور 18.31 فیصد اور مظفرآباد میں 16.00 فیصد رہا۔پاکستان بھر میں 2 ہزار 486 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک …
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 8.58 فیصد ، سب سے زیادہ کراچی میں 21.80 فیصد ہے، تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، این سی او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 8.58 فیصد ہے۔منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسز کا مثبت تناسب کراچی میں 21.80 فیصد دیکھا گیا ، اس کے بعد میرپور 18.31 فیصد اور مظفرآباد میں 16.00 فیصد رہا۔پاکستان بھر میں 2 ہزار 486 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔مختلف وفاقی اکائیوں میں کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے آزاد جموں کشمیر میں 9.77 فیصد ، بلوچستان میں 8.68 فیصد،گلگت بلتستان میں 2.78 فیصد ، اسلام آباد میں 4.88 فیصد،خیبر پختونخوا میں 9.67 فیصد ، پنجاب میں 4.00 فیصد اور سندھ میں 13.87 فیصد رہا۔اسی طرح سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز کے مثبت تناسب کے لحاظ سے پنجاب میں لاہور 5.98 فیصد، راولپنڈی 8.51 فیصد، فیصل آباد 3.73 فیصد، ملتان 2.38 فیصد، گوجرانوالہ 0.24 فیصد، سندھ کے شہروں جن میں کراچی 21.80 فیصد، حیدرآباد 9.15 فیصد رہا۔اسی طرح سے خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور 14.91 فیصد،سوات 4.04 فیصد،ایبٹ آباد 13.35 فیصد، بلوچستان میں کوئٹہ میں 4.81 فیصد تناسب رہا۔وفاقی دارالحکومت میں 4.88 فیصد،آزاد کشمیر کے شہروں میں میرپور 18.31 فیصد،مظفرآباد 16.00 فیصد،گلگت بلتستان کے شہروں میں سے گلگت میں 4.44 فیصد تناسب دیکھا گیا۔اسی طرح سے ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص کردہ وینٹیلیٹرز پر 305 مریض ہیں جن میں سے پنجاب میں فیصل آباد میں 3 مریض،لاہور 86،ملتان 42،راولپنڈی میں 15 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔سندھ کے شہروں میں حیدرآباد میں کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ کراچی میں76 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔اسج طرح سے خیبرپختونخوا کے شہروں جن میں ایبٹ آباد میں کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ پشاور میں 45 کورونا کے مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔اسی طرح سے بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔اسلام آباد میں 37 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔آزاد کشمیر میں میر پور میں کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ مظفر آباد میں کورونا کا ایک مریض وینٹیلیٹر پر ہے۔اسی طرح سے گلگت بلتستان میں کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔\








