اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان میں اتوار کو مجموعی طور پر کوویڈ۔19 کے 26538 کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2443 مزید افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق ،ہسپتالوں میں زیر علاج 27 میں سے 22 کورونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں جبکہ ہسپتالوں میں پانچ زیر علاج …
ملک میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 26538 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2443 مزید ٹیسٹ مثبت آئے،ہسپتالوں میں زیر علاج 27 میں سے 5 مزیددم توڑگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی رپورٹ
مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان میں اتوار کو مجموعی طور پر کوویڈ۔19 کے 26538 کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2443 مزید افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق ،ہسپتالوں میں زیر علاج 27 میں سے 22 کورونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں جبکہ ہسپتالوں میں پانچ زیر علاج مریضوں کی گذشتہ روز موت واقع ہوئیہے۔ آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے مریضوں کے لئے مختص 1859 وینٹی لیٹرز میں سے 196 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔ ہفتے کے روز ملک بھر میں تقریبا 39410 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سندھ میں 13320 ، پنجاب میں 12639 ، خیبر پختونخوا میں 4204 ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں 7420 ، بلوچستان میں 754 ، گلگت بلتستان میں 310 اورآزاد جموں و کشمیرمیں کئے گئے 763 ٹیسٹ شامل ہیں۔اب تک پاکستان بھر میں 323225 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی بحالی کی شرح 90 فیصد ہے جو حوصلہ افزا ہے۔ جب سے وبا پھیلی ہے ا س کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 356904 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں آزاد جموں و کشمیرکے 5349 ، بلوچستان کے 16393 ، گلگت بلتستان کے4447 ، آئی سی ٹی 23994 ، خیبر پختونخوا کے 41990 ، پنجاب کے 109993 اور سندھ کے 154738 کیسز شامل ہیں۔ اس وبا کے پھیلنے کے بعد سے ملک بھر میں تقریبا 7 7141 اموات ریکارڈ ہوئیں جن میں سے 27373 اموات سندھ میں ہوئی، ہفتہ کو 12 مریض ہسپتالوں میں چل بسے اور 4 ہسپتال سے باہر ، پنجاب میں 2471 افراد جاں بحق ہوئی ہفتہ کو ہسپتال میں زیر علاج 8 مریض اورایک موت ہسپتال سے باہرہوئی، 1309امواتکے پی میں ریکارڈ ہوئیں جن میں سے ہفتہ کو 4 مریض اسپتال میں فوت ہوگئے، آئی سی ٹی میں 255 اموات ہوئیں جن میں سے ہفتہ کو اسپتال میںدو افراد دم توڑ گئے، بلوچستان میں156 افراد کی اموات ہوئیں جن میں سے ہفتہ کو اسپتال میں ایک مریض کی موت شامل ہے، گلگت بلتستان میں93 اور آزاد جموں و کشمیر میں 119 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 4921050 کورونا ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں جبکہ 735 ہسپتالوں کو کوویڈ۔19 کی سہولیات سے آراستہ ہیں۔ ملک بھر میں تقریبا 1569 مریض ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں۔







