اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی )سے حاصل ہونے والے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران 10.49 فیصد اضافہ ہوا ہے ، رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ(جولائی 2025 تا فروری 2026) کے دوران 1.726 ارب ڈالر کے منافع جات بیرون ملک بھیجےگئے ہیں۔ مالیاتی شعبہ کےاعداد و شمار کے مطابق …
ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران 10.49 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی )سے حاصل ہونے والے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران 10.49 فیصد اضافہ ہوا ہے ، رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ(جولائی 2025 تا فروری 2026) کے دوران 1.726 ارب ڈالر کے منافع جات بیرون ملک بھیجےگئے ہیں۔ مالیاتی شعبہ کےاعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کا حجم 1.562 ارب ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ میں ایف ڈی آئی سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 164 ملین ڈالر یعنی 10.49 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال میں سب سے 444 ملین ڈالر کے منافع جات برطانیہ بھیجے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال پہلے 8 مہینوں میں ایف ڈی آئی سے حاصل منافع جات کی برطانیہ منتقلی کا حجم 496 ملین ڈالر رہا تھا ۔اسی طرح رواں مالی سال میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری سے حاصل 433 ملین ڈالر کے منافع جات کی منتقلی ہوئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں 140 ملین ڈالر منتقل کئے گئے تھے۔ مزید برآں رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں امریکہ کی براہ راست سرمایہ کاری سے حاصل 160 ملین ڈالر جبکہ نیدرلینڈز155 ملین ڈالر اور متحدہ عرب امارات کو 120 ملین ڈالر کے منافع جات منتقل کئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی براہ راست سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے سب سے زیادہ 422 ملین ڈالر کے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی ہوئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کےدوران 244 ملین ڈالر کے منافع جات کی منتقلی ریکارڈ کی گئی تھی ۔ رپورٹ کےمطابق بیرون ملک منافع منتقل کرنے والا دوسرا بڑا مالیات کا شعبہ رہا اور مالیات کے شعبہ سے 374 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں فنانشل سیکٹر سے 192 ملین ڈالر کے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کی گئی تھی ۔








