اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی ملاقات

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجود مجموعی سیاسی،معاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مک …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجود مجموعی سیاسی،معاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مک کورونا وباء کی دوسری سے نمبردآزما ہے اور موجود صورتحال میں پہلے سے کمزور ملکی معیشت کورونا وباء کی پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش بحران پر قابو پانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری مہم پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کو قانون سازی کے ذریعے عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کو درپیش مسائل کے حل اور صوبوں کو مکمل با اختیار بنانے میں سنجیدہ ہے۔اسپیکر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے ان نازک حالات میں ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا کہ جس سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ان خطرات سے بچنے کے لیے عوام کو حتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بطور عوامی نمائندہ ہمیں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل پارلیمنٹ کی بالادستی میں مضمر ہے اور پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی ملک کی بقاء ہے۔ خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ خبر پختونخواہ کے عوام سی پیک منصوبے کے تحت جاری منصوبوں پر کام کے بروقت تکمیل کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔انہوں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر پارلیمنٹرین کو قانون سازی میں معاونت فراہم کرنے اور سٹاف کے استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پارلیمنٹری سروسز پیپس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسمبلی مشتاق غنی نے اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، وفاق کے ساتھ شانہ پشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت کی حکمت عملی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطورِ سیاستدان تمام سیاسی قائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں۔