ملک کی ناخواندہ آبادی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور انہیں ہنرمند بنانا مملکت کا اولین فریضہ ہے، چئیر پرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم

ملک کی ناخواندہ آبادی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور انہیں ہنرمند بنانا مملکت کا اولین فریضہ ہے، خواندگی کے ساتھ کردار سازی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، چئیر پرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) نیشنل کمیشن فارہومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کی چئیرپرسن سینیٹررزینہ عالم خان نے کہاہے کہ ملک کی 5 کروڑ اور …

ملک کی ناخواندہ آبادی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور انہیں ہنرمند بنانا مملکت کا اولین فریضہ ہے، خواندگی کے ساتھ کردار سازی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، چئیر پرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) نیشنل کمیشن فارہومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کی چئیرپرسن سینیٹررزینہ عالم خان نے کہاہے کہ ملک کی 5 کروڑ اور ستر لاکھ کی ناخواندہ آبادی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور اُن کی کردار سازی اور انہیں ہنر مند بنانااس وقت ملک کو درپیش ایک بڑا چیلنج اور مملکت کا اولین فریضہ ہے، ان اہداف کے حصول میں قومی کمیشن برائے انسانی ترقی تمام شراکت داروں، صوبائی حکومت، این جی اوز اور ڈونرز کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشاورتی کونسل کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن سمعیہ راحیل قاضی، سینیٹرڈاکٹر نگہت آغا ، حاجی ثناءاللہ ، ڈاکٹر آسمہ حیدر، وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی ڈاکٹر ثمینہ قادر، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد اجمل، غیرسرکاری تنظیم خویندوکور کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم بی بی، مس حنا سلیمان، عابد گِل، این سی ایچ ڈی کی ڈائریکٹرجنرل مس ثمینہ وقار اورکمیشن کے دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ان 40 فیصد ناخواندہ افراد کو تعلیم کی بنیادی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کی کردار سازی اور فنی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، انسانی ترقی میں کردار سازی بہت اہم پہلو ہے جو دینی تعلیم اور فنی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں، فنی تعلیم کے ذریعے ہم انہیں اپنی آمدنی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خود مختار اور ملک کے کارآمد شہری بنا سکتے ہیں۔