ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے   تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر …

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے

 

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہاتاہم بالائی خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پٹن 20، پشاور سٹی 10، دیر 08، کالام 06، بالاکوٹ 05، پاڑہ چنار 03، چراٹ اور باچا خان ائیرپورٹ 02،پنجاب: مری 04، اٹک اور فیصل آباد 02، گلگت بلتستان: استور 02، گوپس، گلگت اور بابوسر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 49،جیکب آباد 48، شہید بینظیر آباد ، لاڑکا نہ اورموئن جو دڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں