ملک کے بالائی علاقوں میں 4 نومبر کےدوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 4 نومبر کےدوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برف باری )کا امکان ہے ،آئندہ چند روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ 3 نومبر کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 4 نومبر کےدوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برف باری )کا امکان ہے ،آئندہ چند روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ 3 نومبر کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 5 نومبر تک موجود رہے گا.

جس کے زیر اثر 4 سے 5 نومبر کی صبح کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، صوابی، نوشہرہ، پشاور، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، گلیات کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) اور گلگت بلتستان (دیامیر، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، گھانچے، شگر)میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(پہاڑوں پر برف باری) کا امکان ہے.

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔4 نومبر کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں اس سلسلہ کے بعد نمایاں کمی آئے گی۔بارشوں کے سلسلے کے دوران سموگ،دھند میں کمی جبکہ بارش کے بعد دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔

کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔مسافروں اور سیاح حضرات موسمی حالات کے مطابق(خصوصاً پہاڑی علاقوں میں) اپنے سفر کا انتظام کریں۔آندھی،جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔