اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا تاہم بالائی پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں …
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا تاہم بالائی پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم راولاکوٹ 22، دروش 09، مری 08، پاراچنار 03، بگروٹ 02 اور اسلام آباد (زیروپوائنٹ، ایئرپورٹ اور گولڑہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، موہنجوداڑو 48، سبی ، جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








