ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہا۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، پڈعیدن، موہنجودڑو، نوابشاہ، چھور، جیکب آباد، لسبیلہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔