اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی/وسطی …
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی/وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہا تاہم کشمیر، ژوب،خضدار اور پٹن میں ہلکی بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 07، بلوچستان میں ژوب 05،خضدار02، خیبر پختونخوا میں پٹن میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08، کالام منفی07،گوپس منفی06، مالم جبہ، سکردو منفی05 اوراستورمیں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔







