ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک ،پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونحواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند /سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونحواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند /سموگ پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہےجبکہ پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔