ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر ، خطہ ٔپوٹھوہار ،جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تا ہم جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر ، خطہ ٔپوٹھوہار ،جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تا ہم جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کو ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہر جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورجنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا تا ہم کشمیر ، خیبر پختونخوا ( بنوں اور کاکول) میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔ کشمیر (مظفرآباد) ایئرپورٹ 05، سٹی (03 ،گڑھی دوپٹہ 01 ،خیبر پختونخوا: بنوں 04 اور کاکول میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 47، سبی اور تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔