ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 141 ملین ڈالر اضافے کے بعد 21.19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 141 ملین ڈالر اضافے کے بعد 21.19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 جنوری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 141 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 21.19 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 141 ملین ڈالر اضافے کے بعد 21.19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 جنوری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 141 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 21.19 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر 16,055.7 ملین امریکی ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر 5,136.7 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔مرکزی بینک کے مطابق 2 جنوری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 141 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جو معیشت میں استحکام، بیرونی ادائیگیوں کے دبائو میں کمی اور مالیاتی نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔

 

مزید خبریں