ملک کے لئے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ نور الحق قادری نے ملک کے لئے پاکستان فوج کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ”پاکستان آرمی ہمارا فخر“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بے …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ نور الحق قادری نے ملک کے لئے پاکستان فوج کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ”پاکستان آرمی ہمارا فخر“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دیں اور ملک کے دفاع کےلئے جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے اپنے ہیروز کی پیش کردہ قربانیاں آخری دم تک یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لئے فوج پر تنقید کرنے کا عمل درست نہیں، اس سے گریز کرنا چاہئے۔

مزید خبریں